پارٹی کے فیصلوں سے اختلاف، مصطفی نواز کھوکھر نے استعفیٰ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پارٹی کے فیصلوں سے اختلاف کے باعث بلاول بھٹو کے ترجمان اور پارٹی رہنما ء مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

مصطفی نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو کی ترجمانی سے معذرت کرلی، پیپلز پارٹی کے رہنما اور بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کچھ فیصلوں سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

پی پی پی کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر تھوڑا جذباتی ہو گئے ہیں، انھیں منانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، جلد مان جائیں گے۔

پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مصطفی نواز کھوکھر نے جماعت نہیں چھوڑی صرف بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصطفی نواز کھوکھر کو پارٹی کے کچھ فیصلوں پر اختلاف ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت انھیں منانے کے لیے متحرک ہو چکی ہے۔

Related Posts