اسلام آباد :پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی نے نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے، دونوں ایوانوں میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا اور میر حاصل بزنجو کے ساتھ جمہوری سفر کے حوالے سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ حاصل بزنجوایک ثابت قدم انسان تھے ،وہ انصاف کے ساتھ کھڑے رہے اور انہوں نے کبھی بھی طاقت کا غلط استعمال نہیں کیا۔
انہوں نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی اور آمریت کے خلاف جدوجہد کی۔ نیشنل پارٹی کے رہنما آخر تک اپنے نظریہ کے ساتھ کھڑے رہے،میر حاصل بزنجو کا نام تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے متوفی کے ساتھ قریبی تعلقات کا احاطہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میر حاصل بزنجو نے پوری زندگی جمہوریت کے لئے جدوجہد کی۔ وہ ایک اعتدال پسند مزاج کے رہنما تھے۔ میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے احترام اور یاد میں سیشن ملتوی کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:حاصل بزنجو کی وفات پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس