متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، سینئر مرکزی وائس چیئرمین علامہ محمد حسین مسعودی کی زیر صدارت، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی سرپرستی میں منعقدہ پیغام حسینیت سیمینار ہوا۔
سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینیت یزیدیت کے خلاف پیغام انقلاب ہے، علمائے حق نے ہر دورمیں ظلم کیخلاف کردار حسینی ادا کیا ہے اور ملک و قوم کی اہل بیت اطہار و اصحاب رسولؐ کی پاکیزہ سیرت و کردار کی روشنی میں صحیح سمت رہنمائی کا فریضہ انجام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
حرمین شریفین میں عاشورا پر روزہ داروں کیلئے افطاری کے انتظامات
ان کا کہنا تھا کہ اسلام و ملک کے خلاف اندرونی و بیرونی گھناؤنی سازشوں، یزیدی واستعماری و تکفیری قوتوں کے خلاف پیغام حسینی کو اجاگر کرنا ہوگا، نواسہ رسول سیدنا امام حسین نے اسلام کی سربلندی و حفاظت کیلئے اپنا سارا گھرانہ قربان کردیا، آج ہم اسلام کے بجائے اپنے اپنے مسالک کے تحفظ کیلئے ایک دوسرے کو کافر کہہ کر قتل و دہشت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار و اصحاب رسولؐ کی حرمت و عظمت پر اپنی جانیں قربان کرنے والے شیعہ سنی علماء و عوام استعماری فرقہ وارانہ سازشوں کے خلاف اور ملکی امن و استحکام کے قیام کیلئے متحد و بیدار ہیں۔