امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا
امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

نیو یارک: امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے باکسنگ کا شوق ہے جس سے آزادی اور بہت لطف ملتا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران لو یو لائیک اے لو سونگ کی گلوکارہ سلینا گومز نے کہا کہ جب میں نیو یارک میں تھی تو بہت زیادہ باکسنگ کرتی رہی۔ میں اپنے جسم کی بہتری کیلئے یہاں وہاں چھوٹی موٹی چیزیں کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

تو جھوم، عمر کوٹ کی گلوکارہ کا موسیقار زلفی پر دُھن چرانے کا الزام

انٹرویو کے دوران 29 سالہ امریکی گلوکارہ نے کہا کہ پلکوں کو بہتر کرنے کیلئے چمٹی (ٹویزرز) کا مشورہ نہیں دیتی۔ رات کے کھانے پر جاتے ہوئے میں یقینی طور پر سرخ لپ اسٹک لگانا پسند کرتی ہوں جو مجھے پرانا لیکن خوبصورت لگتی ہے۔

دوست احباب کے ساتھ مصروفیات کے متعلق گلوکارہ سلینا گومز نے کہا کہ میں صرف چند گھنٹے خود لے کر کسی دوست کو مدعو کرنے کی کوشش کا کہتی ہوں اور پھر دوست مل کر کچھ نہ کچھ کر لیتے ہیں جس میں مختلف تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔

گلوکارہ سلینا گومز نے کہا کہ میں ہمیشہ جانتی ہوں کہ مجھے طات حاصل کرنے اور جذبات پر قابو پانے کیلئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے، لیکن پھر مجھے جلدی سے معاملات کو اپنے کنٹرول میں لے کر کسی سے ملاقات یا فلم دیکھنے کی کوشش کرنا ہوتی ہے۔ 

 

Related Posts