عوام نے فیصلہ دیدیاہے، حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا، آصفہ بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام نے فیصلہ دیدیاہے، حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا، آصفہ بھٹو
عوام نے فیصلہ دیدیاہے، حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا، آصفہ بھٹو

ملتان: سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو نے سیاسی میدان میں قدم رکھتے ہوئے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کیا، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے فیصلہ دیدیاہے، حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ملتان جلسے میں بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خطاب کرتا دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ آصف بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم بی بی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کے ظلم کے باوجود اتنی تعداد میں کارکن جمع ہوئے ہیں۔ عوام اب حتمی فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ان حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ ہم عوام کی خدمت کرکے شہید بھٹو کا مشن پورا کریں گے۔

ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملتان میں عظیم الشان جلسہ کر نے میں کامیاب ہوئے ہیں انشاء اللہ تمہارے تخت کو بھی گرانے میں فاتح اور کامیاب نظر آئیں گے،ہم نے صرف ڈنڈا دکھایا اور یہ دم دما کر بھاگ گئے۔

رتی برابر کوئی شرح ہے تو ان کو چلو بھرپانی میں ڈوب مرناچاہیے،تیرہ دسمبر کو لاہور میں ٹاکرا ہوگا،تم کشمیر فروش ہو،اب فلسطین کو بیچنا چاہتے ہو،ہم اس کی حفاظت کیلئے میدان میں کٹ مریں گے،بین الاقوامی نا جائز ایجنڈوں کو پاکستان مسلط نہیں ہودینگے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ اس کامیاب اور تاریخی اجتماع کے انعقاد پر میں اہل ملتان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آپ نے جس جذبے، غیرب، ولولے کا مظاہرہ کرتے ہوئے نا جائز، ناپاک اور نالائق حکمرانوں کو شکست دی ہے میں اس کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ یہ اجتماع پاکستان پیپلز پارٹی کے یو م سیس کی مناسبت سے ہوا میں ان کا بھی شکر گزار ہوں انہوں نے اپنا یوم تاسیس کو پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم بنایا جس پر میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ آپ گزشتہ ایک ہفتے سے حکومت کے ہتھکنڈے دیکھ رہے تھے جس طرح انہوں نے ملتان کی شاہراہوں کو بند کیا، کنٹینرز لگائے، کارکنوں کو مختلف اضلاع میں گرفتار کیا،گیلانی صاحب کے بیٹوں کو گرفتار کیا،ان پر تشدد کیالیکن ہم نے ایک پریس کانفرنس میں صرف ڈنڈا دکھایا اور پھر دم دبا کر بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی اوقات ہے اگر ان میں رتی برابر کوئی حمیت کوئی شرم اور کوئی غیرت ہے تو چلو بھر پانی میں ان کو ڈوب مر ناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح ہم نے ملتان سے بھگایا ہے اور قلع قاسم باغ کے سائے میں اولیاء اللہ کے سائے میں عظیم الشان جلسہ کر نے میں کامیاب ہوئے ہیں انشاء اللہ تمہارے تخت کو بھی گرانے میں اسی طرح فاتح اور کامیاب نظر آئیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ان خیال یہ ہے کہ یہ گیدڑ بھبھکیوں سے ڈر جاتے ہیں، ہم نے تم جیسے سر ماؤں کا مقابلہ کیا، ڈکٹیٹروں کا براہ راست مقابلہ کیا ہے، تم کیا اور پدی کی شورباکیا ہوگا؟ہم نے ملک کی سیاست کے ہر مسئلے سے عمران کو لا تعلق کر دیا ہے، آج کسی مسئلے میں وہ وابستہ نظر نہیں آرہا ہے۔

بس کہیں آئی ایس آئی کے دفتروں کا دورہ کرتا ہے،کہیں وہ چھاؤنیوں کا دورہ کررہا ہوتا ہے اور کہتا ہے شاید میں محفوظ ہوں، آپ محفوظ نہیں ہیں اور ہم نے انہوں نے ملتان میں جو تشدد کیا، سیاسی کارکنوں کو مارا اور پیٹا،راستے بندکئے، شاہراہیں روکیں، چوک روکے،ہر راستہ روکا، ہم نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز پورے پاکستان کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائیگا اتوار کو بھی احتجاج ہوگا۔

Related Posts