دیکھئے تصویری جھلکیاں: بھارتی فلم نگری پر راج کپور کے راج کے سو سال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

فلمی دنیا لیجنڈری ہندوستانی اداکار و فلمساز راج کپور کی 100ویں سالگرہ منا رہی ہے، جنہیں ہندوستانی سنیما کا “عظیم ترین شو مین” کہا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ ورلڈ کے اس اہم سنگ میل کی پذیرائی کے لیے اس تاریخی موقع پر آر کے فلمز، فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا نے مل کر راج کپور کی 10 مشہور فلموں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔

اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات کا عنوان ہے “راج کپور 100- سب سے بڑے شو مین کی صدی کا جشن”، یہ جشن 13 دسمبر سے 15 دسمبر 2024 تک بھارت کے 40 شہروں اور 135 مقامات پر PVR-Inox اور Cinepolis سینما گھروں میں ہوگا۔

آئیے آپ کو راج کپور کے شاندار کیریئر کی کچھ تصاویر دکھائیں۔

دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کپور خاندان کے افراد نے ملاقات کی اور لیجنڈ فلمساز اور اداکار راج کپور کی آنے والی صد سالہ تقریبات پر بات کی۔

اس موقع پر نریندر مودی نے ہندوستانی سینما اور برصغیر کی تفریحی دنیا کیلئے راج کپور کی عظیم خدمات کو کھلے دل سے خراج تحسین پیش کیا اور ان کے جشن کی تقریبات میں شرکت کا عندیہ دیا۔

Related Posts