ممکنہ حملے کے پیش نظر کراچی کی بندرگاہوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ بلوم برگ)

پاک بھارت جنگی تناؤ کے باعث پاکستانی بندرگاہوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے فشنگ بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بندرگاہوں پر تجارتی جہازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ کراچی بندرگاہ پر بھارت نے دو بڑی جنگوں کے دوران حملے کیے، جن میں سب سے نمایاں 1971 کی جنگ کے دوران ہونے والے بحری حملے تھے۔

1971 کی پاک بھارت جنگ: کراچی بندرگاہ پر حملے

اس جنگ کے دوران بھارت نے “آپریشن ٹرائیڈنٹ” اور “آپریشن پائیتھن” کے تحت کراچی پر بحری حملے کیے:

آپریشن ٹرائیڈنٹ (4-5 دسمبر 1971)

بھارتی بحریہ نے کراچی کی بندرگاہ پر رات کے وقت میزائلوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں پاکستان کا بحری جہاز پی این ایس خیبر تباہ ہوا جبکہ کراچی کے تیل کے ذخائر اور تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

آپریشن پائیتھن (8-9 دسمبر 1971)

یہ دوسرا حملہ بھی رات کے وقت کیا گیا۔ مزید تباہی پھیلانے کے لیے بھارتی بحریہ نے کراچی کے قریب موجود آئل ٹینکرز اور دیگر بحری اثاثوں کو نشانہ بنایا۔

Related Posts