اسلام آبا: دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد شہر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکے کے بعد سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اب ناکوں پر پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔
اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں 1000 ایف سی اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔
ایف سی کے 1000 اہلکار وفاقی دارالحکومت کے 25 مقامات پر تعینات کئے جائیں گے جو ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی نواز اعوان اورجماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا، اس دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹیشنز کو منظور کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مختصر فیصلہ سنایا اوراور الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں:ڈی آئی خان، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار زخمی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر حکم جاری کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا، تاہم تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔