شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد موقع پر مارے گئے۔ ؎

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی سے متعلق آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا میں 25 سال کے سپاہی ضیا اکرم اور 20 سال کے مصور خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہوتے ہوئے ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 27 اگست کو بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے، مراد علی شاہ

Related Posts