باجوڑ، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، خطرناک راکٹ اور دستی بم برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باجوڑ، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، خطرناک راکٹ اور دستی بم برآمد
باجوڑ، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، خطرناک راکٹ اور دستی بم برآمد

باجوڑ میں حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے خطرناک راکٹ اور دستی بم برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ بر وقت اور کامیاب کارروائی گزشتہ روز تحصیل لوئی، ماموند میں ہوئی جو پاک افغان سرحد کے قریب غاخی کنڈاؤ کے علاقے میں واقع ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر سخت چیکنگ کی جس کے نتیجے میں خطرناک گولہ بارود، راکٹ اور دستی بم برآمد کیے گئے جو دہشت گردی کیلئے استعمال ہونا تھے۔

دہشت گردوں نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقعے پر تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا۔ گزشتہ 1 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے جس میں دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں عبدالہادی عرف شیخ عرف عادل عرف بشیر اور اختر غنی کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

پاکستان رینجرز ( سندھ ) کی جانب سے گزشتہ ماہ 28 مارچ کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان حزب الاحرار تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم رکن اور کراچی میں بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:  گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

Related Posts