خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 1 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشگرد ہلاک
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشگرد ہلاک

خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 1 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ زخمی دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔

فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 4دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک اور گرفتار تینوں دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیرونِ ملک پاکستانیوں کی بے حساب دولت، پاناما سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اور کارروائی کی گئی تاہم اس دوران آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان عبدالکریم اور بنارس خان شہید ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جسے سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

Related Posts