وزیرستان: سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے متعلق خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے کا پہلا گھیراؤ کیا۔ تاہم دہشتگردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی۔ جوابی فائرنگ سے 10 دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں میں چار کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملے کا پلان ترتیب دے رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے تمام دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکورٹی فورسز کو باردوی سرنگوں کے ذریعے نشانہ بنانے میں بھی ملوث تھے۔
پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور مادروطن کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی حدود سے دہشتگردوں کی ایف سی کی چوکی پر فائرنگ، 1 جوان شہید، 1 زخمی