کراچی، سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور،سیکیورٹی گارڈ 20 کروڑ لے کر فرار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور،سیکیورٹی گارڈ 20 کروڑ لے کر فرار، مقدمہ درج
کراچی، سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور،سیکیورٹی گارڈ 20 کروڑ لے کر فرار، مقدمہ درج

کراچی: سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ20 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 2 روز قبل یہ واقعہ کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر پیش آیا۔ میٹھا در پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، گھرپر ڈکیتی، ملزمان ڈیڑھ کروڑ کا سونا،چاندی لوٹ کر فرار

ملزمان 20 کروڑ کی خطیر رقم کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کمپنی کا اسلحہ بھی ساتھ لے کر چلتے بنے۔ سیکیورٹی کمپنی نے دونوں ملزمان کو بینک میں رقم جمع کرانے کا ٹاسک دیا تھا۔

دونوں ملزمان بینک میں رقم جمع کرانے کی بجائے وین کو گلی میں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ کی رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کرانی تھی۔

مقدمے کے متن کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کے ڈرائیور کا نام حسین شاہ ہے جو گارڈ کے ہمراہ 2 کروڑ لے کر فرار ہوا۔ گاڑی میں لگے کیمرے اور ڈی وی آر بھی غائب کردئیے گئے۔ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا،اس سے قبل ڈی سی سینٹرل آفس کے قریب منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ ڈی سی سینٹرل آفس کے قریب منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا، ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد سیکورٹی گارڈ تھے۔

مزید پڑھیں: گاڑی پر فائرنگ، دو سیکورٹی گارڈ ہلاک، ڈاکو رقم لوٹ کر فرار

 

Related Posts