نئے سال کے جشن پر پابندی، کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرنیکا اعلان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کراچی میں دفعہ 144

نگران وزیراعظم کی جانب سے نئے سال کی آمد کا جشن منانے پر پابندی کے بعد کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔ کمشنر کراچی سلیم راجپوت کا کہنا ہے کہ نئے سال کی وجہ سے دفعہ 144کا نفاذ عمل میں لایا جارہا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ1NTQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDU1NCAtINmB2YTYs9i324zZhtuM2YjauiDYs9uSINin2Ljbgdin2LHZkCDbjNqp2Kzbgdiq24zYjCDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDZhduM2rog2YbYptuSINiz2KfZhCDaqduSINis2LTZhiDZvtixINm+2KfYqNmG2K/bjCDYudin2KbYryIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQ1NTUsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvTmV3LVllYXItSXNzdWUtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmB2YTYs9i324zZhtuM2YjauiDYs9uSINin2Ljbgdin2LHZkCDbjNqp2Kzbgdiq24zYjCDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDZhduM2rog2YbYptuSINiz2KfZhCDaqduSINis2LTZhiDZvtixINm+2KfYqNmG2K/bjCDYudin2KbYryIsInN1bW1hcnkiOiLZvtin2qnYs9iq2KfZhiDZhtuSINi62LLbgSDZhduM2rog2KfYs9ix2KfYptuM2YQg2qnbjCDZiNit2LTbjNin2YbbgSDYqNmF2KjYp9ix24wg2qnYpyDYtNqp2KfYsSDZgdmE2LPYt9uM2YbbjNmI2rog2LPbkiDYp9i424HYp9ix2ZAg24zaqdis24HYqtuMINqp24zZhNim25Ig2YbYptuSINiz2KfZhCDaqduSINis2LTZhiDYp9mI2LEg24HYsSDZgtiz2YUg2qnbjCDYr9uM2q/YsSDYqtmC2LHbjNio2KfYqiDZvtixINm+2KfYqNmG2K/bjCDYudin2KbYryDaqdix2K/bjCDbgduS25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

دفعہ 144کے نفاذ کے ساتھ ہی کراچی میں ہتھیاروں کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور فائر کریکرز پر پابندی عائد ہوگی جبکہ پابندی کا نفاذ آج رات سے لے کر یکم جنوری کے اختتام تک کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا شکار فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نئے سال کے جشن اور ہر قسم کی دیگر تقریبات پر پابندی عائد کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2روز قبل اپنے ویڈیو پیغام میں نگران وزیر اعظم  نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سالِ نو کی تقریبات پر پابندی عائد کرتے ہوئے عوام کو سادگی کا درس دیا۔

 نگران وزیر اعظم نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ نئے سال کا سورج ہمارے وطن پاکستان اور پوری دنیا کیلئے امن و آشتی کا پیغام لے کر آئے۔ کشمیر اور فلسطین میں ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں مظلوم فلسطینیوں اور بچوں کے قتلِ عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر پاکستان اور پوری امت مسلمہ شدید رنج کے عالم میں ہے۔