اسلام آباد: سیکریٹری خزانہ یوسف خان کے طویل رخصت پر جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے 6 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کی بحالی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ اپنے طویل مذاکرات کے نتائج کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
سیکرٹری خزانہ، جو اس ماہ کے اوائل سے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ مصروف عمل تھے، نے اسلام آباد میں مقامی صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے بھی آئی ایم ایف کے عملے کے مشن کے ساتھ اپنے مذاکرات کے نتائج پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان کے لیے طویل المدتی روڈ میپ وضع کرنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی