گزشتہ برس اے آر وائی نے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کا پاکستانی ورژن ”تماشا“ کا آغاز کرکے ناظرین کو حیران کیا جس کا سیزن 2 شروع ہونے والا ہے۔ شرکا کے نام سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سیزن کی طرح دوسرے سیزن کی میزبانی بھی معروف اداکار عدنان صدیقی کریں گے۔ دوسرے سیزن کو 2 روز قبل پریمیئر کیا گیا۔شو ہر ہفتے اور اتوار کے روز شب 10 بجے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
کسی سے ملاقات کے دوران ایک بات پر غور کریں۔عدنان صدیقی
تماشا کے پہلے سیزن میں مائرہ خان، عمر شہزاد، نعمان جاوید، سعیدہ امتیاز، رؤوف لالہ اور دیگر 14 شرکا 42روز کیلئے تماشا کے سیٹ پر موجود رہے جسے سب شرکا نے مشترکہ رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا۔
رواں برس تماشا میں مزید مشہورومعروف شخصیات شامل ہورہی ہیں جن کے نام اور تصاویر مندرجہ ذیل ہیں:
جنید جمشید نیازی
عنبر خان
عروبہ مرزا
عمر شہزاد
مشیل ممتاز
علی سکندر
زینب رضا
فیضان شیخ
عدنان حسین
دانش مقصود
نتاشا علی
نیہا خان
ندا فردوس
راناآصف
توقع کی جارہی ہے کہ ”تماشا“ بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس کی طرح ناظرین وسامعین کی بڑی تعداد کو محظوظ کرے گا اور اس کے ذریعے دیکھنے والوں کو زندگی کے متعلق مختلف حقائق بھی سمجھنے میں آسانی ہوگی۔