پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن

کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہمیشہ سمندر میں جان بچانے کے لیے پرعزم ہے۔ مون سون کے موسم میں سمندر میں طغیانی اور تیز ہواؤں میں، پی ایم ایس اے کو 21 مئی 22 کی رات تقریباً 11:00 بجے، ماہی گیر کی ایک کشتی ”سفینہ عدنان” (رجسٹریشن نمبر: 19567 – B) جس پر 16افراد کا عملہ تھا سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔

ناخدا کی طرف سے انجن کی خرابی اور ضرورت سے زیادہ کشتی میں پانی بھرنے کا بتایا گیا۔ جس کی وجہ سے کشتی گھنٹوں میں ڈوب سکتی تھی۔ سمندر میں طغیانی کے باوجود، پی ایم ایس اے نے فوری طور پر اپنی فاسٹ ریسپانس بوٹ (ایف آر بی) کو ڈی فلڈنگ پمپس، کشتی کھینچنے کے انتظامات، جان بچانے اور ابتدائی طبی امداد کے آلات کے ساتھ رپورٹ شدہ پوزیشن (کراچی کے جنوب) کی طرف روانہ کر دیا۔

پی ایم ایس اے کی ٹیم نے اندھیری رات میں کشتی کو تلاش کیا اور کشتی سے پمپوں کی مدد سے پانی کو نکالنا شروع کر دیا۔ ماہی گیر کشتی کے عملے کو ابتدائی طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی گئی۔

صبح کے 04:45 پر پانی نکالنے کا عمل مکمل ہوگیا اور کشتی کے عملے کو انجن اسٹارٹ کرنے میں مدد فراہم کی گئی۔ PMSA کے عملے کی لگن اور حوصلے نے بالآخر 16 قیمتی جانوں کو بچا لیا اور ”سفینہ – عدنان” کو بحفاظت کورنگی فش ہاربر کراچی پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں:سپر ہائی وے پر ریسٹورنٹ میں ڈکیتی، مسلح ملزمان 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

.پی ایم ایس اے ہمارے ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے اور یہ آپریشن اسی عزم کا مظہر تھا۔

Related Posts