سمندری طوفان “ماہا” شہرِ قائد کے مزید نزدیک آگیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق “ماہا” اور کراچی کے درمیان فاصلہ گھٹ کر 770 کلومیٹر رہ گیا ہے۔
رواں سال کا چوتھا سمندری طوفان “ماہا” شہر قائد کے نزدیک آنے کے ساتھ ساتھ شدت بھی اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ ماہرینِ موسمیات کے نزدیک پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا
ماہرینِ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان “ماہا” کے نتیجے میں 6 نومبر کو سمندر میں کئی کئی فٹ اونچی لہریں بن سکتی ہیں جس کے باعث ساحلی علاقوں کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کے آس پاس موجود ہوا 160 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جس کے باعث سمندر میں بڑے پیمانے پر لہریں اٹھ رہی ہیں۔
طوفان کا رُخ ماہرینِ موسمیات کے مطابق اِس وقت مغرب اور شمال مغرب کی طرف ہے جبکہ بھارتی شہر گجرات کے شمال مشرق میں پہنچنے کے بعد “ماہا” اپنا رُخ بدل سکتا ہے۔ آج شام کے وقت طوفان “ماہا” مزید شدت اختیار کرے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں بننے والا طوفان ماہا مزید شدت اختیار کرنے لگا،محکمہ موسمیات کے مطابق ماہا نامی سمندری طوفان کراچی سے 795کلو میٹر دور جنوب میں موجود تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سمندری طوفان ماہا کا رخ بحیرہ عرب میں شمال مغرب کی جانب رہا،اور اس کے مرکز میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار120سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاپہنچی۔
مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ماہاکی شدت میں اضافہ