سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل منصفانہ انتخابات ہیں، عمران خان
ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل منصفانہ انتخابات ہیں، عمران خان

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اپیل آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اپیل کی سماعت کرنے والے 3 رکنی سپریم کورٹ بینچ سربراہی کریں گے۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی گرفتاری، تحریکِ انصاف کا روزانہ احتجاج کا فیصلہ

عدالتِ عظمیٰ نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے دائر اپیل کی سماعت آج دن 2 بجے سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی گرفتاری چیلنج کردی تھی۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالتِ عظمیٰ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو درست قرار دئیے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی قیادت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف روزانہ احتجاج کا فیصلہ کرلیا، جس کا اعلان پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے کیا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی قیادت نے کارکنان کو ہر روز پر امن احتجاج کی ہدایت کی۔ سینئر قیادت بشمول شاہ محمود قریشی اور صوبائی صدر پرویز خٹک نے کارکنان کو ہدایات دے دیں۔

Related Posts