سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس پر عملدرآمد روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس پر عملدرآمد روک دیا
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس پر عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس پر عملدرآمد روک دیا ہے، چیف جسٹس کے علاوہ بھی کوئی جج سوموٹو ایکشن لے سکتا ہے یا نہیں؟ اس پر قانونی سوالات اٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس کیس پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ عدالتِ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ از خود نوٹس چیف جسٹس کے علاوہ بھی کوئی جج لے سکتا ہے، یہ معاملہ دیکھنا ہوگا۔

سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس کیس پر ریمارکس دیتے ہوئے سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے علاوہ بینچ کی بھی سو موٹو کیلئے کیسز تجویز کرنے کی روایت تو موجود ہے، تاہم کسی بینچ نے خود نوٹس نہیں لیا۔

ریمارکس دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ 20 اگست کو 2 رکنی ججز بینچ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جو جس درخواست پر دیا گیا، وہ پہلے سے زیرِ سماعت نہیں تھا۔ حکم نامے میں مقدمہ 26 اگست کے روز اسی بینچ کے سامنے لگانے کا کہا گیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ دی گئی تاریخ 26 اگست کو قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس جمال مندوخیل کا بینچ دستیاب نہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس از خود نوٹس کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دیا جائےَ؟ 20اگست کے حکمنامے کی ہدایات برقرار رہیں گی۔

عدالتِ عظمیٰ نے حکم دیا کہ فریقین صحافیوں کی ہراسگی سے متعلق جوابات جمع کرائیں۔ فی الوقت صحافیوں کی جانب سے اٹھائے گئے اہم سوالات نہیں دیکھیں گے۔ اصل سوال از خود نوٹس لینے کے دائرۂ اختیار سے متعلق ہے۔

کیس میں ریمارکس کے دوران عدالت نے مزید کہا کہ نئے بینچ کی تشکیل تک صحافیوں کی ہراسگی کا معاملہ غیر مؤثر رہے گا۔ عدالت میں لکھوائے گئے تحریری حکم نامے کو حتمی نہ سمجھا جائے۔ حتمی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لینے کے اختیار کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی۔ عدالتِ عظمیٰ نے اٹارنی جنرل، صدر سپریم کورٹ بار اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشکلات کے باوجود پاکستان افغانستان میں کردار ادا کررہا ہے۔وزیرِخارجہ

Related Posts