دنیا بھر میں کیمسٹری سمیت دیگر سائنسی مضامین پر تحقیق اور نت نئی ایجادات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا اور ڈنمارک کے سائنسدان کیمسٹری کا نوبل انعام جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا انعام کیمسٹری نوبل پرائز 2 امریکی اور 1 ڈینش سائنسدان کے نام رہا۔تینوں سائنسدانوں کو نوبل انعام جیتنے پر دنیا بھر کے سائنسدانوں نے مبارکباد پیش کی۔
متوسط درجے کی ورزش سے بھی دماغ کا حجم بڑھایا جاسکتا ہے۔ماہرین
امریکی سائنسدان کیرولین آر برٹوزی، ہیری شارپ لیس اور ڈینش سائنسدان مورٹن میلڈل نے نوبل پرائز کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل کیمسٹری کے متعلق تحقیقی کام پر اپنے نام کرلیا۔
قبل ازیں تینوں سائنسدان بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے موضوع پر اہم کارنامے سرانجام دے چکے ہیں۔ بائیو آرتھوگونل کے تحقیقاتی نتائج کو سرطان کی ادویات اور طبی آزمائشوں کیلئے استعمال کیاجاتا ہے۔
خیال رہے کہ کیمسٹری کو دیگر سائنسی علوم کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ سمجھا جاتا ہے جو دھاتی و غیر دھاتی عناصر، تیزاب، الکلی اور دیگر مختلف قسم کے مرکبات کے مطالعے پر مبنی علم کہلاتا ہے۔
بیری شارپ لیس امریکا کے مایہ ناز سائنسدان سمجھے جاتے ہیں جو سال 2022 کا نوبل پرائز اپنے نام کرنے کے بعد دوسری بار نوبل انعام جیتنے والے 5ویں شخص قرار پائے ہیں۔