سائنس کی دنیا میں اہم پیشرفت، آکسیجن پیدا کرنے والا پینٹ متعارف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائنس دانوں نے زندہ سیانو بیکٹیریا کا حامل ایک ایسا پینٹ بنایا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کے ساتھ آکسیجن پیدا کرسکتا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے کے محققین نے پانی پر مبنی آکسیجن بنانے والا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا ایک پینٹ بنایا ہے جس میں سیانو بیکٹیریا کی ایک قسم شامل کی گئی ہے۔ سائنس دانوں نے اس پینٹ کو ’گرین لِونگ پینٹ‘ کا نام دیا ہے۔

پشاور میں رکشے سے بھاری مقدار میں ڈالر، یورو اور سعودی ریال برآمد

پینٹ میں شامل کیے گئے اس بیکٹیریا کی سخت ماحول کو برداشت کرنے کی صلاحیت اس نئے پینٹ کو خلا سمیت متعدد جگہوں پر استعمال کیے جانے کے قابل بناتی ہے۔

گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے موسمیاتی بحران نے سائنس دانوں کو اس نئی اختراع کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا۔

سیانو بیکٹیریا ضیائی تالیف کے عمل کی مدد سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آرگینک مرکبات میں بدلتے ہیں اور ناموافق ماحول میں انتہائی مؤثر انداز میں یہ کام کر سکتے ہیں۔

مزید برآں ان کی نمو تیزی سے ہوتی ہے اور ان کو جینیاتی طور پر بدلا بھی جاسکتا ہے۔

تحقیق کی مصنفہ سوزی ہِنگلے ولسن کے مطابق ماحول میں گرین ہاؤس گیسز بالخصوص کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں اضافے اور بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کے سبب ہونے والی پانی کی قلت کے پیشِ نظر ہمیں ماحول دوست اور پائیدار مٹیریل چاہیئں۔

ان کا کہنا ہے تکنیکی اعتبار سے مضبوط اور استعمال کے لیے تیار ’زندہ پینٹ‘ پانی کی کھپت کم کرتے ہوئے درپیش مشکلات سے نمٹنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

Related Posts