سندھ میں صرف لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسکول بند رہیں گے،سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision of lockdown, schools' closure in Karachi may be taken

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ادارے بند نہیں کرینگے، اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں متاثرہ اسکولوں کو بند کیا جائے گا۔

سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو مشکلات پیش آسکتی ہیں،گزشتہ 2 ماہ میں 154 اسکولوں کو کچھ عرصے کے لیے بند کیااورجن اسکولوں میں کیسز نکل رہے ہیں ہم انہیں بند کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتاتے ہوئے کیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں اسکول بندرہیں گے تاہم صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔ اگر سندھ کے کسی شہر میں کورونا کے کیسز بڑھتے ہیں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑا تو وہاں اسکول بند کرنا پڑیں گے، اس لیے صرف جہاں ضروت ہوئی وہاں اسکول بند کریں گے۔

اس وقت سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ این سی او سی کے تعلیم کے حوالے سے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اس سال کسی بھی درجے میں بغیر امتحانات کسی کو پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر ملک کے کچھ اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور یہاں پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مقابلے مریضوں کی تعداد میں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رکھیں جائیں گے البتہ ایس او پیز کے تحت صرف 50 فیصد ہی بچوں کو بلایا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں:کورونا میں شدت، حکومت کا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے اور اگر کسی بھی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے آتا ہے تو اس اسکول یا کالج کو بند کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی تعلیمی ادارہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا تو نہ صرف اس کو بند کیا جائے گا بلکہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ صوبے میں امتحانات کے شیڈول کے حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ سندھ میں محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے فیصلے اور شیڈول کے مطابق تمام امتحانات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

Related Posts