محکمۂ تعلیم نے چھٹیوں میں اضافے کی خبر غلط قرار دے دی، اسکول یکم جنوری سے کھلیں گے

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Educational institutions across Pakistan closed amid rising COVID-19 cases

صوبۂ سندھ کے محکمۂ تعلیم نے سردی بڑھ جانے کے باعث اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کی خبر غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے اسکولز یکم جنوری سے کھول دئیے جائیں گے۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری اسکولز کے ساتھ ساتھ نجی اسکولز کو بھی چھٹیوں کا یکساں شیڈول دیا گیا ہے جبکہ چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔

اسکول ایجوکیشن سیکریٹری کے مطابق محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ اسکول 31 دسمبر تک بند رکھے جائیں اور نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اسکولوں میں درس و تدریس شروع کی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3جنوری سے بارشوں کے آغاز  کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نےگزشتہ روز  بتایاکہ آنے والے دنوں میں کراچی میں مغربی ہوائوں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی پیش گوئی کے مطابق مغربی سسٹم کے باعث بلوچستان اور سندھ میں بارشیں ہونے کی وجہ سے 3جنوری سے شہر میں سردی مزیدبڑھے گی۔

مزید پڑھیں: 3جنوری سے  سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

Related Posts