کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اسکولوں کی بندش سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا، وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کےنوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کےپیش نظر سرکاری و نجی اسکولز کالجز آئندہ دو روز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے، پیر کے دن سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کئی دیہات زیر آب، فصلیں تباہ