کراچی میں بلوچ کالونی پل پر اسکول وین کو حادثہ پیش آگیا، وین الٹنے کے نتیجے میں اسکول جانے والے 2 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب پیش آیا جہاں بلوچ کالونی پل پر اسکول وین تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث بلوچ کالونی پل پر شدید ٹریفک جام ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس موقعے پر موجود ہے اور حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ کارساز سے لے کر بلوچ کالونی پل تک شدید ٹریفک جام ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں 8 گاڑیوں اور 1 موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوگیا تھا۔
یہ حادثہ 6 روز قبل رات کے وقت کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع سلطان مسجد کے قریب پیش آیا جہاں 8 گاڑیوں اور 1 موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔