اسکول ٹیچر کی کم سن طالبہ سے جنسی زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکول ٹیچر کی کم سن طالبہ سے جنسی زیادتی
اسکول ٹیچر کی کم سن طالبہ سے جنسی زیادتی

بھارت خواتین کے لئے انتہائی غیر محفوظ ملک بن چکا ہے، معصوم بچیوں کی عزتیں بھی غیر محفوظ ہوگئیں، اسکول ٹیچر نے نابالغ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع بھیما ورم میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔

تاڑیرو سے تعلق رکھنے والا سوما راجو ایک اسکول میں ہندی ٹیچر کے فرائض انجام دے رہا ہے، اس نے دسویں جماعت کی طالبہ سے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا اور اسے اپنے جال میں پھنسا لیا۔

مذکورہ ٹیچر نے طالبہ کو منگل سوتر پہنا یا بعد ازاں اس نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، لڑکی نے یہ بات اپنے گھر والوں کو بتائی جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔

غزہ جنگ:عرب ممالک میں کن مغربی برانڈز کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے؟

پولیس نے ہندی ٹیچر سو ماراجو کو حراست میں لے کر اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related Posts