کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی میں 105 مستحق طلبا و طالبات میں اسکالرشپس تقسیم کی گئیں، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اسکالرشپ پانے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق ماں جی اسکالر شپس کے ذریعے این ای ڈی میں میرٹ پر داخلہ ملنے پر کوئی طالبِ علم تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ آفتاب رضوی نے ایک بیج بویا جو ساڑھے 7کروڑ اکٹھا کر کے تناور درخت بن گیا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کیا۔
الزام ثابت نہ کرسکے تو عمران خان کو سزا ملنی چاہئے۔قمر زمان کائرہ
جامعہ این ای ڈی کے شعبہ اسٹوڈنٹ افیئرز کے تعاون سے 105 ضرورت مند طلبہ میں ماں جی اسکالرشپس تقسیم ہوئیں۔ تقریب کے پہلے روز مہمانِ خصوصی ماں جی اینڈوومنٹ فنڈ کے روحِ رواں آفتاب رضوی تھے۔ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی۔
دوسرے روز تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ تھے۔ چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان سہیل بشیر نے کہا کہ آج 105 طلبہ کو اسکالرشپس ملیں، آئندہ 1000 طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا ارادہ ہے۔ آج آپ کو اسکالرشپس مل رہی ہیں، کل آپ دوسرے طلبہ و طالبات کی مدد کریں گے۔
اینڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم دوستی کی ذمہ داری نبھاتی رہے گی۔ 28 فیصد طلبہ جبکہ 72 فیصد فیس جامعہ ادا کرتی ہے۔ ماں جی اسکالرشپس سے این ای ڈی میں میرٹ پر داخلہ ملے گا۔ کوئی طالبِ علم تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔
وزیر اعلیٰ نے 20 ملین کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابلِ تحسین و داد عزم ہے۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت این ای ڈی المنائی کا ممنون ہوں۔ آفتاب رضوی اور ان کی اہلیہ نے ایک بیج بویا تھا جو ساڑھے 7کروڑ اکٹھے کرکے تناور درخت بن گیا۔
تقریب سے خطاب کے دوران آفتاب رضوی نے کہا کہ مجھ سمیت بہت سے طلبہ کو معاشی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ کامیابی کا گر اپنی ماؤں کی عزت کرنے میں ہے۔ ترجمانِ جامعہ کا کہنا ہے کہ نہ صرف طلبہ کو اسکالرشپس دی گئیں بلکہ تمام معززین نے اپنا کردار ان کے سامنے رکھ کر طلبہ کا ہمت و حوصلہ بڑھایا۔