پرویز الہٰی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پرویز الہٰی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی
پرویز الہٰی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو سپریم کورٹ نے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی اور ان کا نام اورانتخابی نشان بیلٹ پیپرزمیں شامل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پرویز الہٰی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی اور الیکشن ٹریبونل کا پرویزالٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکم جاری کیا ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل تھے۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا قانون میں کہاں لکھا ہے پانچ انتخابی حلقوں کیلئےپانچ الگ اکاؤنٹس کھولےجائیں؟ سابق وزیر اعلی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ پنجاب میں دس مرلہ پلاٹ کی ملکیت چھپائی، اعتراض کیا گیا بیس نومبردوہزار تیئس کودس مرلہ پلاٹ خریدا۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ میرے موکل نے ایسا پلاٹ کبھی خریدا ہی نہیں،اس وقت وہ جیل میں تھے ، دوسری دلیل یہ ہےاثاثے ظاہرکرنے کی آئندہ کٹ آف ڈیٹ تیس جون 2024 ہے۔