پاکستان کو چین سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم وصول ہو گئی۔اسٹیٹ بینک کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو چین سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم وصول ہو گئی۔اسٹیٹ بینک کی تصدیق
پاکستان کو چین سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم وصول ہو گئی۔اسٹیٹ بینک کی تصدیق

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو چین سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم وصول ہوئی ہے جو قرضوں کی ادائیگی کیلئے دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ مرکزی بینک نے حکومتِ پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی کیلئے رواں ہفتے کے دوران چینی بینکوں سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم وصول کی جس سے مجموعی وصولیوں میں اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ 23 جون سے لے کر اب تک کم و بیش 3 ارب ڈالر کی رقم وصول ہوئی جبکہ چینی بینکوں سے وصول کی گئی 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی رقم ملکی قرضوں کو اتارنے میں معاون ثابت ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر کی رقم وصول ہوئی جبکہ دونوں جانب سے فی ادارہ 50 کروڑ ڈالر وصول ہوئے۔

پاکستان کو تازہ ترین قرض کی صورت میں 2 بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے5 روز قبل  کورونا وائرس کی روک تھام کے پیشِ نظر مجموعی طور پر 1 ارب ڈلر وصول ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے  1 ارب ڈالر کی رقم وصول کر لی

Related Posts