اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملک کے مرکزی اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان کررہے ہیں، جس سے شرح سود 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کردی گئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ کمیٹی کا خیال تھا مہنگائی قابو کرنے کیلئے شرح سود ایک فیصد بڑھائی جائے، مہنگائی کا زور ہے، قیمت کا استحکام ضروری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مالی سال کے باقی مہینوں میں 8 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں ہیں، تین ارب ڈالرز رول اوور ہوجائے گا۔قرضوں کی ادائیگیوں سے زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے ہیں، قرض ادائیگی میں سے 15 ارب ادا کردیے ہیں،

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال ہماری ضرورت 33 ارب ڈالرکی ہے،6 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.7 ارب ڈالرز ہے۔

مزید پڑھیں:18 جنوری تک درآمد کیا گیا سامان کلیئر کیا جائے، اسٹیٹ بینک کی بینکوں کی ہدایت

اُنہوں نے کہا کہ پھسنے کنٹینر نکالنے کیلئے ایسوسی ایشنز سے تفصیلات جمع کرائیں، کنٹینرز ریلیز کرنے کا طریقہ کار بینکوں کودے دیا ہے،کنٹینرز پھنسنے کا سبب اسٹیٹ بینک کے احکامات پر عمل نہ کرنا ہے۔

Related Posts