کراچی میں سردی کی لہر آئندہ ہفتے تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سردی کی لہر آئندہ ہفتے تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات
کراچی میں سردی کی لہر آئندہ ہفتے تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں جاری سردی کی لہر 26 جنوری تک برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، شمال مشرقی ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، جامشورو، دادو، خیرپور، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں کم سے کم درجہ حرارت 2-4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، سانگھڑ، مٹیاری، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جب کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے اضلاع میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

عوام کو سردی کی لہر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بریک ڈاؤن: رات 10 بجے تک بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی، خرم دستگیر

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں، کیونکہ مغربی لہر کی وجہ سے بلوچستان اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی کی لہر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Related Posts