کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دی،جس کے بعد شرح سود 20 سے بڑھ کر 21 فیصد ہو گئی ہے۔
ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پالیسی ریٹ کو ایک فیصد بڑھا گیا جس کے بعد شرح سود 20 سے بڑھ کر 21 فیصد ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گندم کی پیداوار ہدف سے کم رہنے کا خدشہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 4 فیصد رہی، مستقبل قریب میں مہنگائی کی شرح بلند رہے گی۔
مزید پڑھیں:9 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 21 فیصد کمی ریکارڈ
اعلامیے کے مطابق آٹو سیکٹر اور پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی ہوئی، جنوری میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے، اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی دیکھی جا رہی ہے۔