اسٹیٹ بینک نے بینکاری کے اعدادوشمار پر سہ ماہی کمپینڈیم جاری کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک نے بینکاری کے اعدادوشمار پر سہ ماہی کمپینڈیم جاری کر دیا
اسٹیٹ بینک نے بینکاری کے اعدادوشمار پر سہ ماہی کمپینڈیم جاری کر دیا

کراچی: بینک دولت پاکستان نے جولائی تا ستمبر2021 (تیسری سہ ماہی)2021 کے لیے سہ ماہی کمپینڈیم بینکاری نظام کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

اس کمپینڈیم میں اہم مالی اعدادوشمار پر ڈیٹا کی جامع کوریج کے ساتھ شعبہ بینکاری کی مالی صحت کے اظہاریے بھی دیے گئے ہیں۔

بینکوں کے علاوہ کمپینڈیم میں اسلامی بینکاری اداروں (آئی بی آئیز)، ترقیاتی مالی اداروں (ڈی ایف آئیز)اور مائیکروفنانس بینکوں (ایم ایف بیز)کے جامع اعدادوشمار بھی دیے گئے ہیں۔

ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ بینکاری کے شعبے نے 2021 کی تیسری ماہی میں اپنی نمو کی رفتار کو برقرار رکھا۔ اس شعبے کے اثاثوں میں گذشتہ سہ ماہی (سال بسال بنیادوں پر20.9فیصد کی نمو)کے مقابلے میں 2.17فیصد اضافہ ہوا۔

جو گذشتہ برس کی اسی مدت میں حاصل کی گئی نمو کے مقابلے میں 0.44فیصد زیادہ ہے۔ اس توسیع میں خاص طور پر ملکی نجی شعبے کے قرضوں کا حصہ تھا، جن میں 2021 کی تیسری سہ ماہی (16.6فیصد سال بسال اضافہ)میں 3.8فیصد اضافہ ہوا۔

جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 0.5فیصد تک کمی ہوئی تھی۔ فنڈنگ کے لحاظ سے سہ ماہی کے دوران ڈپازٹس میں 0.36فیصد اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 0.80فیصد نمو ہوئی تھی۔

ڈپازٹس میں سال بسال بنیادوں پر16.9فیصد کی حوصلہ افزا نمو ہوئی۔قرضوں میں وسیع البنیاد نمو سے معاشی سرگرمی میں عمومی بحالی کی عکاسی کے ساتھ خام مال کی بلند قیمتوں کے اثر کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔

نجی شعبے کو قرضے میں صحت مند نمو خاصی حوصلہ افزا ہے کیونکہ اس سے پاکستان میں قرضوں کی کم سطح میں اضافہ ہو گا، جس کی پیمائش ملکی نجی قرضے اور جی ڈی پی کے تناسب سے کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: کاٹی کا گیس کے پریشر میں کمی پر تشویش کا اظہار

مزید برآں، کووڈ19 کے تناظر میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان شدہ ری فنانس اسکیموں، خصوصا عارضی اقتصادی ری فنانس سہولت(ٹی ای آر ایف)سے گذشتہ چند سہ ماہیوں میں نجی شعبے کے قرضوں کی نمو کو تقویت مل رہی ہے۔

Related Posts