سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے بدنام ہے، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ججز کی اہلیت پر فواد چوہدری کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ناصر حسین شاہ
ججز کی اہلیت پر فواد چوہدری کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ناصر حسین شاہ

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا سارا محکمہ بدنام ہے۔

ان خیالات کا اظہار سید ناصر حسین شاہ نے ایس بی سی اے کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے سارا محکمہ بدنام ہے ۔ اب پورے شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں منظم پلاننگ کے ساتھ اور برق رفتاری سے کی جائیں۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں، ان کو فعال کیا جائے، مہم کے لیے ایس بی سی ایس کو افرادی قوت اور ضروری سامان فراہم کیا جائے۔ سندھ حکومت غیرقانونی تعمیرات مہم کی معاونت فراہم کرے گی، اس کے لیے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ سے مدد لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پی پی غیرقانونی تعمیرات کی سرپرست نہیں کرتی ہے اب غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ کرنا متعلقہ افسر کی ذمہ داری ہے، اگر رپورٹ نہ کیا گیا تو سمجھیں گے افسر تعمیرات میں ملوث ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی پورشن بن جاتے ہیں، چھوٹے پلاٹوں پر 8،8 منزلیں بن جاتی ہے۔ آئے دن بلڈنگ گرجاتی ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کو بہتر کیا جائے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، اجلاس میں ڈی جی ایس بی سی اے سلیم رضا کھوڑو اور سینئر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

Related Posts