توہین مذہب کے جرم میں سزاء یافتہ انیقہ عتیق کوبچانے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

aneeqa ateeq

راولپنڈی: سوشل میڈیا صارفین نے توہین مذہب کے جرم میں سزاء یافتہ انیقہ عتیق کی رہائی کیلئے مہم شروع کردی، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی بن گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ 26 سالہ انیقہ عتیق کو ناحق سزاء سنائی گئی جبکہ سوشل میڈیا پر سیو انیقہ کے ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان مشتاق کی عدالت نے مجرمہ عنیقہ عتیق کو توہین رسالت ﷺکے مقدمہ میں سزائے موت جبکہ مجرمہ کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اور دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر بیس سال سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں توہین رسالت ﷺکے جرم میں خاتون کو سزائے موت، 20 سال قید ،ڈیڑھ لاکھ جرمانہ

انیقہ عتیق نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز کلمات ادا کیے اور توہین رسالتﷺ کا جرم کیا، جب کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 مئی 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی مجرمہ بھی جیل عدالت موجود تھی۔

 

Related Posts