سعودی وزارت صحت نے حج 2021 سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی وزارت صحت نے حج 2021 سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں
سعودی وزارت صحت نے حج 2021 سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد: سعودی عرب کی وزارت صحت نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کے لیے منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی ہے۔ عازمین حج کو ویکسین ذوالحجہ سے قبل لگوانی لازمی ہو گی۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہو گا جبکہ اندرون مملکت سے حج جانے والے وہ ذوالحجہ سے قبل کورونا ویکسینیشن کا کورس مکمل کرلیں۔

وزارت صحت کے مطابق  بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ کورونا ویکسین لگوائے جانے ثبوت پیش کریں گے جبکہ حج سیزن میں کام کرنے والے مستقل طورپر ماسک لگانے کے پابند ہونگے۔

مراسلے کے مطابق سعودی عرب میں پہنچنے والے عازمین حج کو 72 گھنٹے کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا، جس کے 48 گھنٹے بعد مقررہ و منظور شدہ فیلڈ سروس کی ٹیمیں عازمین کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، 1780 نئے کیسز رپورٹ

سعودی وزارت صحت کا مراسلے میں مزید کہنا ہے کہ ذوالحجہ سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 60 فیصد تک مقررہ عمر18 سے 60 برس کی حد کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

Related Posts