سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان، بھارت کو آگ لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ممکنہ طور پر رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی ہے، انڈین میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں، ان کا ممکنہ دورہ چار سے چھ گھنٹوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد ممکنہ طور پر اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان آئیں گے جس کے بعد محمد بن سلمان بھارت روانہ ہو جائیں گے، تاہم بعض اطلاعات تو یہ بھی ہیں کہ محمد بن سلمان اپنا دورہ بھارت منسوخ کرسکتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو وہ پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کو ایک اور سبکی، پیوٹن کے بعد چینی صدر کی بھی جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت

لیکن محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے امکانات نے ہی بھارتی ذرائع ابلاغ کو آگ بگولہ کردیا۔ اس سے قبل سعودی ولی عہد و وزیراعظم نے فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھارتی میڈیا منفی تبصروں میں مصروف ہے۔

نیوز18 نے اپنی ویب سائیٹ پر سرخی لگائی۔ ”پاکستان برائے فروخت، سعودی عرب خریداروں میں سے ایک“ ولی عہد محمد بن سلمان دورہ بھارت سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اپنی رپورٹ میں نیوز 18 نے مزید لکھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ کا اسلام آباد کا دورہ بہت مختصر ہوگا، اس پیش رفت سے واقف لوگوں نے نشاندہی کی کہ یہ دورہ چار سے چھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوگا۔

بھارتی میڈیا نے مزید لکھا کہ محمد بن سلمان پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔ نیوز 18 نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ بنیادی مقصد آرمی چیف سے ملاقات اور ان کا امیج مضبوط کرنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان کا نئی دہلی سے پہلے اسلام آباد کا دورہ کرنے کے فیصلے میں پڑھنے کے لئے زیادہ کچھ نہیں ہے اور یہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے محض متوازن عمل ہے۔

Related Posts