قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان کے درمیان بحیرہ احمر پر خوشگوار ماحول میں برادرانہ ملاقات ہوئی ہے۔
ان کی تصویر سعودی ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدرالعساکر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔
عربی زبان میں کی جانے والی اس ٹوئٹ میں بدر العساکر نے لکھا کہ بحیرہ احمر میں ہوئی برادرانہ و دوستانہ ملاقات نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان کی قربت کی وجہ بن گئی۔
لقاء ودي أخوي بالبحر الأحمر
يجمع سمو سيدي الأمير محمد بن سلمان وأمير دولة قطر الشيخ تميم بن حمد آل ثاني، ومستشار الأمن الوطني في دولة الإمارات الشيخ طحنون بن زايد آل نهيان. pic.twitter.com/2nAUJ8HPM5— بدر العساكر Bader Al Asaker (@Badermasaker) September 17, 2021
خیال رہے کہ 2017 میں سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور مصر نے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے۔
ان ممالک کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ قطر دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے جبکہ قطر کی جانب سے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی گئی تھی۔
رواں برس جنوری میں قطر کے ساتھ مذکورہ عرب ریاستوں نے تعلقات کو بحال کردیا تھا جبکہ اس حوالے سے یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں تھیں کہ قطر سے عرب ریاستوں نے معاہدہ کیا تھا جسے امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 759 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مراد علی شاہ