مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشیر داخلہ برائے احتساب نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے، عوام سے دعائے صحت کی درخواست ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں شہزاد اکبر نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 63 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.4 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 117 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں اب تک 5 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار 173 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 85 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد، قطری امیر اور اماراتی رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ملاقات