ٹی ایم اے ملازمین میں کورونا وائرس کے خدشات بڑھ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan confirms 50 more coronavirus cases, brings toll to 102

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :بائیو میٹرک حاضری کے باعث ٹی ایم اے راولپنڈی کے سیکڑوں ملازمین و افسران میں کورونا وائرس کے خدشات بڑھ گئے، ملک بھر میں بائیو میٹرک حاضری کو یکم مارچ سے روکنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے لیکن اسکے باوجود ٹی ایم اے میں بائیو میٹرک حاضری لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے سیکڑوں ملازمین و افسران صبح اور شام کے اوقات میں بائیو میٹرک حاضری لگانے پر مجبورہیں اور ان میں سے اگر ایک بھی مریض کورونا وائرس سے متاثر ہوا تو وباء سارے ملازمین کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

مزید پڑھیں:ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد راولپنڈی میں حفاظتی پلان پر عملدر آمد کا آغاز

صرف ایک بائیو میٹرک مشین ہونے کے باعث صبح وشام کے اوقات میں ملازمین کی لمبی لائنوں کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے۔

مختلف شعبہ جات کے سیکڑوں ملازمین و افسران نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اورڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ دیکر ملازمین اور انکے اہل خانہ کوخوف و ہراس کی کیفیت سے نکالا جائے۔

Related Posts