سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

قاہرہ: سعودی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سرکاری ٹی وی نے مزید کہا کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کو پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو فون کال کے دوران اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ”شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک کی معیشت اور اس کے عوام کی حمایت میں مملکت کے موقف کے مطابق برادر ملک پاکستان میں 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا حکم دیا۔”

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور انہیں بہتر بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، غیر ملکی ذخائر 7.8 بلین ڈالر تک گر چکے ہیں، جو ایک ماہ سے زیادہ کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا

سعودی عرب جنوبی ایشیائی ملک کو تیل کی مالی اعانت میں 1 بلین ڈالر بھی فراہم کرے گا اور متحدہ عرب امارات بھی اتنی ہی رقم ملک کو دے گا۔

Related Posts