سعودی عرب میں پہلے سوئمنگ ویئر فیشن شو کی تصویری جھلکیاں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saudi Arabia stages first swimwear fashion show

سعودی عرب میں جمعہ کے روز پہلا فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں سوئمنگ سوٹ ماڈلز کی نمائش کی گئی، یہ ایک ایسے قدامت پسند ملک میں ہونیوالا اپنی طرز کا انوکھا اقدام ہے جہاں خواتین کیلئے جسم کو ڈھانپنے کیلئے عبایا پہننے ضروری سمجھا جاتا ہے۔

17 مئی 2024 کو سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے ریزورٹ اُمہات جزیرے میں ریڈ سی فیشن ویک کے دوران مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ کے سمر بیچ ویئر کلیکشن کی نمائش کی گئی۔

پول سائیڈ شو میں مراکش کی ڈیزائنر یاسمینہ کنزل کے کام کو پیش کیا گیا تھا اس میں زیادہ تر سرخ، خاکستری اور نیلے رنگ کے شیڈز میں ون پیس سوٹ شامل تھے۔ زیادہ تر ماڈلز کے کندھے بے نقاب تھے۔

یاسمینہ کنزل نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ملک واقعی بہت قدامت پسند ہے لیکن ہم نے خوبصورت سوئمنگ سوٹ دکھانے کی کوشش کی جو عرب دنیا کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم یہاں آئے تو ہم نے سمجھا کہ سعودی عرب میں ایک سوئمنگ سوٹ فیشن شو ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ اس طرح کی تقریب کا انعقاد پہلی بار ہوا ہے۔

یہ شو افتتاحی ریڈ سی فیشن ویک کے دوسرے دن سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع سینٹ ریجس ریڈ سی ریزورٹ میں ہوا۔

یہ ریزورٹ ریڈ سی گلوبل کا حصہ ہے، جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر نگرانی سعودی عرب کے وژن 2030 سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کے گیگا پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔

شہزادہ محمدبن سلمان 2017 میں تخت نشین ہونے کے لیے پہلے نمبر پر آئے تھے، انہوں نے سعودی عرب کی مخصوص قدامت پسند شناخت کو بدلنے کیلئے ڈرامائی سماجی اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

فیشن شو میں شریک شام کے ڈیزائنر شوق محمدکا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دنیا کے سامنے فیشن اور سیاحت کے شعبوں کو بڑھانے کی کوشش کے پیش نظر یہ اقدام حیران کن نہیں ہے۔سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا پہلا موقع ہےاور امید ہے کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

Related Posts