رواں سال عازمینِ حج کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قراردے دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hajj in Makkah

ریاض:سعودی عرب کی وزارت صحت نے حکم دیا ہے کہ رواں سال صرف ان افراد کو حج میں شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی جنہیں کووِڈ 19 سے بچا ؤکی ویکسین لگ چکی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر صحت کے دستخط شدہ ایک سرکلر کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ افراد جو حج کے لیے آنا چاہتے ہیں ان کے لیے کووِڈ 19 کی ویکسین لازمی ہے اور (آنے کا اجازت نامہ لینے کے لیے)یہ مرکزی شرط ہوگی۔

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ سال 2021 کے حج سیزن میں شرکت کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے کورونا وائرس سے بچا ؤکی ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

ایک سرکاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حج 2021 کے لیے مکہ، مدینہ، مقدس مقامات اور داخلی پوائنٹس پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے درکار افرادی قوت میں جگہ بنانے کے لیے پہلے سے تیاری کرلیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حج اور عمرہ کے لیے ایک ویکسینیشن کمیٹی بنائی جائے گی جس میں انہوں نے شرکت کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے ویکسین لگوانا لازم کیا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جن افراد نے ویکسین لگوائی ہوگی اور اس کے بعد 2 یا 3 ہفتے گزر چکے ہوں تو ان کے کسی متاثرہ شخص سے رابطہ کرنے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے کورونا کی نئی ایس او پیز جاری کردیں، پارکس کے اوقات پر پابندی ختم

Related Posts