سعودی عرب کا موریطانیہ کو قرآن کریم کے 3 لاکھ نسخوں کا تحفہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے اعلان کیا کہ شاہ فہد کمپلیکس کی جانب سے جاری کردہ قرآن پاک کے 300,000 نسخے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے تحفے کے طور پر جمہوریہ موریطانیہ پہنچائے گئے ہیں۔

العنزی نے سعودی عرب کے ’الاخباریہ چینل کے پروگرام‘ “120” سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کے یہ نسخے موریطانیہ میں خادم حرمین شریفین کے عنوان سے منعقدہ قرآن وسنت کے سالانہ مقابلے کے موقع پر تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران اور سعودیہ تعلقات کی بحالی امریکا کیلئے بڑا دھچکا، خاموش نہیں بیٹھے گا، تجزیہ کار

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے مزید کہا کہ قرآن کو خیراتی مراکز اور انجمنوں میں بھی تقسیم کیا جائے گا تاکہ وہ قرآن پاک کو حفظ کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

Related Posts