ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی ویزہ فیس واپس کرنے کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا، زائرین اپنی ویزہ فیس اور سروس چارجز متعلقہ حج ایجنسیز سے واپس وصول کر سکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج نے بھی عمرہ زائرین کو ویزہ فیس واپس کرنے کی تصدیق کر دی، ویزہ فیس واپسی کے لیے شروع کردہ آن لائن سروس سے عمرہ زائرین اپنی ویزہ فیس اور سروس چارجز متعلقہ حج ایجنسیز سے واپس وصول کر سکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج کے مطابق اگر کسی کو ویزہ فیس وصولی میں مشکل ہو تو وہ سعودی وزارت صحت سے ان کے لینڈ لائن نمبر اور ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نےکورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے، سعودی عرب میں ہرسال 75 لاکھ سے زائد افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 74 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی