ریاض: سعودی عرب نے سیلاب سے جانی نقصان پر پاکستان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بردار ملک پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے دعا گو ہے۔
ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 983 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے
واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 983 ہوگئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں کے دوران اموات اور دیگر نقصانات کے اعدادوشمار جاری کردیے۔ بارشوں اور سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 افراد جاں بحق ہوئے۔
منڈا ہیڈ ورکس کا پُل ٹوٹ گیا، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ