سعودی عرب کا بیروت دھماکوں کے بعد لبنانی قوم سے یکجہتی کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کا بیروت دھماکوں کے بعد لبنانی قوم سے یکجہتی کا اظہار
سعودی عرب کا بیروت دھماکوں کے بعد لبنانی قوم سے یکجہتی کا اظہار

ریاض:سعودی عرب نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں اور ان میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب نے دھماکوں پر لبنانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ بیروت دھماکوں پر مملکت کو بہت صدمہ پہنچا۔ سعودی عرب مشکل کی اس گھڑی میں لبنانی عوام کے ساتھ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

خیال رہے کہ بیروت میں ایک بندرگاہ کے علاقے میں منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق 6 بجےدھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز پڑوسی ملک قبرص میں بھی سنی گئی۔دھماکوں میں اب تک 100 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

Related Posts