سعودی عرب کا 21 مئی کو اپنے دو خلا باز خلائی سفر پر بھیجنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو سعودی خلا بازوں کے 21 مئی کو سائنسی سفر پر روانہ ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

پہلی سعودی اور عرب مسلم خاتون خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے پہلے سعودی خلاباز بھی ہیں۔ 21 مئی کو ان دونوں کی سائنسی سفر پر روانگی سعودی عرب کے لیے ایک تاریخی واقعہ شمار ہوگی۔ یہ خلائی میدان میں مملکت کے لیے ایک مرحلے کا آغاز ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ الیکشن؛ دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

سعودی سپیس اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ سفر سعودی خلاباز پروگرام کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جو 22 ستمبر 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں مائیکرو گریوٹی ماحول میں 14 اہم سائنسی تحقیقی تجربات شامل ہیں۔ یہ تجربات ایسے جوابات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے جو انسانوں کو مزید بااختیار بنائیں گے۔

تحقیق کے نتائج خلائی تحقیق اور انسانیت کی خدمت کے میدان میں سعودی عرب کی عالمی پوزیشن کو بھی بہتر بنائیں گے۔ یہ اقدام سعودی تحقیقی مراکز کے صحت، پائیداری اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے متعدد ترجیحی شعبوں میں اثر انداز ہونے کی بھی تصدیق کرتا ہے۔ یہ خلائی پروگرام سعودی ’’ویژن 2030‘‘ کے اہداف کو حاصل کرنے کی جانب ایک سفر ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی خلا بازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی کی خلا میں روانگی کے موقع پر ان سے ملاقات کی اور سائنسی سفر میں ان کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts