سعودی عرب اور امارات کا اسٹریٹجک شراکت بڑھانے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اتوار کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کا استقبال کیا۔ دونوں وزرا نے سکیورٹی کی حمایت کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا۔

امارات نیوز ایجنسی، وام‘‘ کے مطابق ابوظہبی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کی روشنی میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان بہتر تعلقات، مشترکہ تعاون کی راہوں اور تمام شعبوں میں اسے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرا خارجہ نے دونوں ملکوں کے باعث تشویش مسائل اور عرب اور خلیج تعاون سے متعلق مشترکہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کے دورے کا خیرمقدم کیا اور امارات اور سعودی عرب، دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام کے درمیان خصوصی تعلقات کی گہرائی پر زور دیا۔

شیخ عبد اللہ بن زاید نے کہا امارات اور سعودی عرب ایک مضبوط اور پائیدار سٹریٹجک شراکت داری کے پابند ہیں ۔ یہ شراکت داری مشترکہ مفادات کے حصول، عوام کے فائدے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کے تناظر میں مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔

انہوں نے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو جی سی سی سربراہی اجلاس کے 43ویں اجلاس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا یہ اجلاس مشترکہ خلیجی کارروائی کے عمل کو مضبوط بنانے میں معاون ہے۔ انہوں نے ریاض میں ’’خلیجی چینی سربراہی اجلاس برائے تعاون و ترقی‘‘ اور ’’عرب چینی سربراہی اجلاس‘‘ کے انعقاد پر بھی سعودی عرب کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا یہ اجلاس چین اور خطے کے ممالک کے درمیان نتیجہ خیز تعلقات کو مستحکم کرنے، پائیدار اقتصادی ترقی کے راستوں کو فروغ دینے کے لیے جو خطے پر مثبت طور پر ظاہر ہوں گے۔ان اجلاس خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں گے۔

Related Posts